11 ستمبر، 2014، 7:45 AM

باراک اوبامہ

امریکی کانگریس کی منظوری کے بغیر بھی داعش کے خلاف فوجی کارروائی کا وسیع اختیار

امریکی کانگریس کی منظوری کے بغیر بھی داعش کے خلاف فوجی کارروائی کا وسیع اختیار

مہر نیوز/11 ستمبر/ 2014 ء : امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ مجھے امریکی کانگریس کی منظوری کے بغیر بھی شام اور عراق میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش (دولت اسلامیہ عراق و شام) کے خلاف فوجی کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے کا اختیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسو سی ایٹڈ پریس کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ مجھے امریکی کانگریس کی منظوری کے بغیر بھی شام اور عراق میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش (دولت اسلامیہ عراق و شام)  کے خلاف فوجی کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے کا اختیار ہے۔اوبامہ نے کانگریس کے رہنماؤں کو شام اور عراق میں دولت اسلامیہ (داعش) کے سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں توسیع کے ارادے کے متعلق آگاہ کیا ہے، انھوں نے وائٹ ہاؤس میں ملک کی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا، وائٹ ہاؤس نے کانگریس کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کو مثبت قرار دیا ہے۔ امریکی صدر نے امریکی فوج کی زمینی کارروائی کو خارج از امکان قراردیا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں میں شامی علاقے تک توسیع کی جا سکتی ہے،

News ID 1840496

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha